کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین بھائیوں سمیت 8 افراد جبری لاپتہ

ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صابر ولد میا، شاکر ولد میا، عبداللہ ولد میا، داد رحمان ولد واحد بخش، حسن ولد رضا محمد، سراج ولد علی بخش، بیبگر ولد بشیر، اور وسیم ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان افراد کو پیرانی بست اور مکسر کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے گھروں پر چھاپے کے دوران مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد مذکورہ آٹھ افراد کو حراست میں لے کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہیں — ماما قدیر بلوچ

ہفتہ اپریل 12 , 2025
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 5796 دن مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر ماما قدیر بلوچ نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہتری کے بجائے حالات بدتر ہوتے جا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ