بارکھان: پاکستانی فورسز کے موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر بم حملہ

بارکھان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے موٹر سائیکل پر سوار اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بارکھان اور رکھنی کے درمیانی علاقے میں گشت کے دوران فورسز کے اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تاہم، اب تک حکام کی جانب سے  ہلاکتوں یا جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین بھائیوں سمیت 8 افراد جبری لاپتہ

ہفتہ اپریل 12 , 2025
ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی شناخت صابر ولد میا، شاکر ولد میا، عبداللہ ولد میا، داد رحمان ولد واحد بخش، حسن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ