
مغربی بلوچستان کے علاقے مگس میں آج علی الصبح نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب، ضلع بہاولپور سے تھا۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، اور نہ ہی کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔