کولواہ: دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مقتولین کی شناخت سخی احمد ولد خداداد، سکنہ کولواہ ہور لال جان بازار، اور سخی بخش ولد عبداللہ، سکنہ گراڑی، کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں افراد کو ڈیڑھ ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

گزشتہ روز دونوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں علاقے سے برآمد ہوئیں، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تاہم، واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

"ایک لاش، ایک ڈائری، اور ایک سوال: جاوید نصیر کی گمشدگی کا پس منظر"

ہفتہ اپریل 12 , 2025
تحریر: دیدگ دیدار زرمبش اردو کوئی چودہ برس بیت چکے ہیں، جب جاوید نصیر رند کی لاش ملی تھی۔ یہ نومبر کی پانچ تاریخ تھی، سال 2011’یہ لاش رات کی دبیز تاریکی میں چپکے سے پھینکی گئی، یا دن کی روشن آنکھوں میں دھول جھونک کر—یہ راز صرف وہی جانتے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ