پسنی: کمسن ساحل گلاب کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پسنی میں حال ہی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے کمسن ساحل گلاب کے واقعے پر عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ روزانہ احتجاج کے باوجود پسنی پولیس خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس میں بنیادی تبدیلیاں نہیں لائی جاتیں، تفتیش کا آگے بڑھنا ممکن نہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پسنی میں امن و امان کی بحالی اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے تجربہ کار ایس ایچ او اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او گوادر اس افسوسناک واقعے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

مظاہرین نے آئی جی بلوچستان اور ڈی آئی جی مکران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ایس ایچ او سٹی اور ڈی ایس پی پسنی کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر انہیں پسنی جیسی حساس جگہ کی کمان کیوں سونپی گئی، اور ان کی موجودگی میں ایسے حالات کیسے پیدا ہوئے۔

عوام کا کہنا تھا کہ پسنی سے نکلنے والا واحد راستہ سٹی تھانے کے سامنے سے گزرتا ہے، لیکن اس کے باوجود پولیس قاتلوں کے بارے میں لاعلم ہے۔ جب تک معصوم ساحل گلاب کے قاتلوں کو گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، موجودہ پولیس افسران کو اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر عدالت کا فیصلہ محفوظ

جمعرات اپریل 10 , 2025
شال: بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یہ درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ