
جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او جاوید کھوسہ کے مطابق، نامعلوم حملہ آور میر حسن پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
تاہم، ابھی تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

