
مستونگ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے دو افراد بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مستونگ کے علاقے مرو سے تین ماہ قبل پاکستانی فورسز نے سمیع اللہ اور عبدالنبی کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔ تاہم آج، دونوں بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔
ان کی بازیابی کی تصدیق لواحقین نے کی ہے۔