
تمپ سٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق، زخمی شخص کی شناخت ساجد ولد شوکت ساکن تمپ کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں بعد ازاں آر ایچ سی تمپ منتقل کر دیا گیا۔
تاہم، واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔