پاکستان ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور انکے اہلخانہ کو حراساں کرنا بند کریں، خصوصی نمائندہ برائے اقوام متحدہ

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے محافظوں کی خصوصی نمائندہ میری لاولر کا ڈاکٹر صبیحہ بلوچ سے اظہار یکجہتی، جنیوا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے محافظوں کی خصوصی نمائندہ میری لاولر نے بلوچ رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے خلاف پاکستان میں ریاستی ہتھکنڈوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں میری لاولر نے کہا ہے کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کو پاکستان میں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے، جب کہ حکام نے ان کے انسانی حقوق کے کام کے بدلے میں ان کے والد کو بھی انتقامی کارروائی کے طور پر حراست میں لے رکھا ہے۔

میری لاولر نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں حکام فوری طور پر صبیحہ بلوچ کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں اور انہیں انسانی حقوق کے تحفظ، دفاع اور فروغ کے لیے آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اطلاع ملی کہ پاکستان میں حکام اور فورسز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء اور بلوچ سیاسی کارکن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کو حراست میں لینے کے لئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے، جبکہ گذشتہ دنوں حب سے انکے والد کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا۔میری لاولر اپنے بیان میں پاکستانی مشن جنیوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے محافظین کو ریاستی ہراسانی کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قومی مجرموں امان، عدنان اور فہد کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بدھ اپریل 9 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دو ریاستی مخبروں، امان ولد بیبگر اور عدنان ولد واحد بخش کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی۔ یہ دونوں طویل عرصے سے قومی مجرم کے طور پر تنظیم کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ