جیونی اور نوشکی میں دشمن فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں– بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے جیونی اور نوشکی میں دو مؤثر کارروائیوں کے ذریعے قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا اور اسے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی کارروائی مغرب کے وقت گوادر کے علاقے جیونی میں کوسٹل ہائی وے پر گبد کے مقام پر انجام دی گئی۔ ہمارے سرمچاروں نے دشمن کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں دشمن کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوئے، اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہاکہ دوسری کارروائی نوشکی کے علاقے قادر آباد میں کی گئی جہاں ہمارے سرمچاروں نے دشمن کے ایک حاضر سروس فوجی اہلکار، ظاہر ولد گوہر خان مینگل کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ یہ شخص نہ صرف پاکستانی فوج کا حصہ تھا بلکہ خفیہ ادارے ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے لیے بھی کام کر رہا تھا۔ حالیہ دنوں میں وہ رکشہ ڈرائیور کے روپ میں نوشکی اور گردونواح میں مخبری جیسے مجرمانہ فرائض انجام دے رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اہلکار قابض فوج کو مقامی سطح پر عسکری مدد فراہم کر رہا تھا اور ہماری تنظیم کو مطلوب تھا۔ آج ہم نے اسے اس کے انجام تک پہنچا دیا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ قابض پاکستانی فوج اور اس کے معاونین جہاں بھی ہوں، انہیں نشانہ بنائیں گے۔ ہماری جدوجہد بلوچ قومی آزادی اور خودمختاری کے لیے ہے، اور یہ کاروائیاں اسی تسلسل کا حصہ ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: حکومت بے اختیار، دھرنا جاری رہے گا۔ اختر مینگل

منگل اپریل 8 , 2025
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جاری دھرنے کو ختم کرنے کے حوالے سے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذاتی حیثیت میں رابطہ کیا تاہم دھرنے کے خاتمے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا دھرنا بدستور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ