
پولیس کے مطابق تربت میں کیچ کور ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جن کی شناخت عبدالسلام ولد شیر محمد ساکن الندور، بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔جو کہ ذہنی طور پر معذور (مخبوط الحواس) شخص بتایا جاتا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔
تاہم، واقعے کے محرکات اور وجوہات معلوم نہیں ہوسکے۔