
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارکن گل زادی بلوچ کو شال میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نے انکی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے کارکن گلزادی بلوچ کو کوئٹہ سے پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکار زبردستی گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔ اس کا ٹھکانہ ابھی تک نامعلوم ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ریاستی جبر کی ایک اور کارروائی ہے جو پرامن کارکنوں اور مزاحمتی آوازوں کو نشانہ بناتی ہے۔ ہم اس غیر قانونی حراست کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مزید کہاکہ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔