بارکھان کے علاقے مہمہ صمند خان میں تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں میں ایک شخص کی شناخت حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جو تنگ کارہیڑ کا رہائشی تھا، جبکہ دوسرے شخص کا تعلق بزدار ماڑی کے علاقے سے ہے، جس کا نام شیرو بتایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ قتل ہونے والوں کو بلوچ آزادی پسند جنگجو ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین لاپتہ افراد ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔