اسلام آباد سے بلوچستان کاروان کے شال پہنچنے پر استقبال کیاجائے گا ۔ بی وائی سی

شال بلوچستان کاروان کا استقبال کیا جائے گا

شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ دو ماہ سے بلوچ نسلی کشی کیخلاف جاری دھرنا مارچ ، بلوچستان کا کاروان کل25جنوری بروز جمعرات صبح 11بچے ہزار گنجی سریاب پہنچے گی، جہاں اس قافلے کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

ہزار گنجی سے لیکر پورے سریاب روڈ پر جگہ جگہ اس قافلے کا استقبال کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے اس قافلے کا اجتماع ہوگا۔

ترجمان نے شال کے غیور عوام سے اپیل کی ہے کہ !آپ کل صبح 11 بجے ہزار گنجی سے لیکر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے تک جہاں جہاں پہنچ سکتے ہیں اپنے گھر والوں کے ساتھ پہنچ کر اس عظیم کاروان کا استقبال کرکے اپنا حصہ ڈالیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ یکجہتی کمیٹی مظاہرے: ہوشاپ میں ریلی

جمعرات جنوری 25 , 2024
ہوشاب میں ریلی نکالی گئی ،بی وائی سی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ