مند: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

ضلع کیچ کے علاقے مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے 11 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق، فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آج صبح مند کے علاقے مہیر میں دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، زور دار دھماکے کے بعد فورسز کا ایک ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی طرف جاتے دیکھا گیا، جبکہ فورسز نے ایک شدید زخمی اہلکار کو مند ہسپتال منتقل کیا۔

تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

کسی تنظیم نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: دشت میں غیر قانونی شکار کے دوران گولی لگنے سے بچہ زخمی

جمعرات اپریل 3 , 2025
دشت میں غیر قانونی شکار کے دوران فائرنگ سے 7 سالہ بیبگر ولد نعمت اللہ دشتی زخمی ہوگیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق، وہ گاڑی میں دشت سے تربت جا رہے تھے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شکاریوں کی بے دریغ فائرنگ کے باعث […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ