
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اور لاپتہ ڈاکٹر دین محمد کی صاحبزادی، سمی دین بلوچ کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سمی دین بلوچ کی بہن، مہلب بلوچ نے کہا، میری بہن، سمی دین بلوچ بالآخر رہا ہو گئی ہے، اور میں اپنی شکرگزاری الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔
انہوں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، میں دل کی گہرائیوں سے ایڈووکیٹ جبران ناصر، تمام انسانی حقوق کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے ارکان، اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر آواز بلند کی اور انصاف کے لیے جدوجہد کی۔
یاد رہے کہ سمی دین بلوچ کو 24 مارچ کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا تاہم آج انہیں رہا کردیا گیا ہے۔