
آواران: بلوچ ویمن فارم کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے خلاف کل، بروز منگل، عید کے دن آواران کے مین بازار میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے لاپتہ رہنماؤں سمیت تمام جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
بلوچ ویمن فارم نے تمام بلوچ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔