
قلات: پاکستانی فوج کے ترجمان، آئی ایس پی آر، نے ایک بیان میں 6 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک مخصوص علاقے میں کی گئی، جہاں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات تھیں۔
تاہم، فورسز نے مارے جانے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، جہاں لاپتہ افراد کو مبینہ مقابلوں میں فورسز نے ہلاک کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مسلح تنظیموں کے جانب بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔