بلوچستان بھر میں  48 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – براس

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں کی جانب سے قابض پاکستانی فوج، اس کی ذیلی فورسز، معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور عسکری تنصیبات پر منظم اور مربوط حملے جاری ہیں۔ یہ حملے 27 مارچ 1948 کے اس سیاہ دن کی مناسبت سے کیے جا رہے ہیں جب پاکستان نے جارحیت کے ذریعے بلوچستان پر قبضہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حملوں کا آغاز گزشتہ روز کیا گیا، اور اب تک براس کے سرمچار بلوچستان بھر میں 48 سے زائد کارروائیاں کر چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران قابض فورسز اور خفیہ اداروں کے متعدد اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ پاکستانی ذیلی فورسز کی کئی چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد میڈیا کو فراہم کی جائیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

27 مارچ 1948 بلوچستان کا پاکستان سے الحاق

جمعہ مارچ 28 , 2025
تحریر: مزار بلوچزرمبش اردو بلوچستان کا پاکستان میں الحاق ایک ایسا تاریخی مسئلہ ہے جو آج بھی سیاسی چالبازیوں، فوجی دباؤ اور متنازعہ بیانیوں میں الجھا ہوا ہے۔ 1947 سے قبل بلوچستان کوئی متحدہ ریاست نہیں تھا، بلکہ برٹش بلوچستان، قلات، لسبیلہ، خاران، اور مکران جیسے مختلف انتظامی یونٹوں میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ