بلوچستان میں فورسز پر حملے اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر حملے اور شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں مسلح افراد کا کنٹرول برقرار ہے۔

نوشکی، بارکھان، کوئٹہ، حب، کیچ، آواران، خاران، قلات، مستونگ، صحبت پور، کچھی، سبی اور ڈیرہ بگٹی سمیت متعدد اضلاع میں مسلح افراد کو گشت کرتے اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں چیکنگ کے دوران پانچ افراد کو ہلاک کیا گیا تھا، جبکہ مستونگ میں دو افراد کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ریاستی جبر کے خلاف سردار اختر مینگل کا لانگ مارچ بروقت اور دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ میر عبدالنبی بنگلزئی

جمعرات مارچ 27 , 2025
بزرگ بلوچ آزادی پسند رہنما میر عبدالنبی بنگلزئی نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں، بلوچ خواتین ،ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے خلاف ریاستی تشدد اورگرفتاریوں کے خلاف سرداراختر جان مینگل کی لانگ مارچ کا اعلان بروقت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی ظلم وجبرکے خلاف بی وائی سی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ