
بلوچستان کے دارالحکومت شال میں وردی میں ملبوس مسلح سرکاری اہلکاروں نے مقامی صحافی محمد عثمان کو زبردستی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق ان کے والد نے کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم مسلح سرکاری اہلکاروں نے میرے بیٹے کو شال میں بسم اللہ مارکیٹ سے اٹھا کر لاپتہ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ صحافی عثمان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کیا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی لاپتہ ہو چکے ہیں اور بعد ازاں رہا کیے گئے تھے۔