
نوشکی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، آج بروز بدھ صبح چھ بجے مسلح افراد نے نوشکی بس اڈے کے قریب واقع ایف سی کے مرکزی کیمپ، 102 ونگ، پر حملہ کیا۔
علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ صبح نوشکی شہر میں فورسز کے کیمپ پر یکے بعد دیگرے تین زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔
دھماکوں اور فائرنگ کے فوراً بعد فورسز کے ڈرون کیمرے شہر کی فضائی نگرانی کرتے دکھائی دیے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔