بی وائی سی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج انتہائی قابل مذمت ہے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ ‏حالیہ دنوں بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج، خفیہ اداروں اور سرفراز بگٹی کی سربراہی میں قائم کھٹ پتلی انتظامیہ کا جبری گمشدہ بلوچوں کے خاندانوں، خواتین، بچوں اور سیاسی کارکنوں کے خلاف طاقت و تشدد کا بے لگام استعمال، انسانی حقوق کی تنظیم بی وائی سی کے رہنماؤں ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، بیبو بلوچ، بیبگر بلوچ اور سمی دین بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج انتہائی قابل مذمت ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ قابض ریاست کی یہ فسطائیت و سفاکیت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ریاست پاکستان کے قبضہ گیرانہ استعماری کردار اور فطرت کو بھی طشت از بام کررہی ہے۔ بلوچ خواتین، بچوں، انسانی حقوق کے سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ریاست کے پُرتشدد اقدامات نہ صرف بنیادی انسانی اور جمہوری آزادیوں اور حقوق کی پامالی پر مبنی ہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمرے میں بھی آتی ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ اصل قابض ریاست بلوچوں کی جمہوری تحریکوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہی ہے کیونکہ بلوچ تحریک کے جمہوری محاذ کی سرگرمیاں قابض ریاست کے گھناؤنے کردار اور جرائم سے پردہ اٹھاتی ہیں جبکہ قابض ریاست چاہتی ہے کہ خوف و ڈر کی فضاء پیدا کرکے بلوچوں کے جمہوری آوازوں کو خاموش کرسکے تاکہ اس کی سفاک فوج، خفیہ ادارے اور مسلح جتھے جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی کاروائیوں کے ذریعے بلوچوں کی جو نسل کشی کررہی ہیں اان کے ایسے جرائم پر پردہ پڑا رہے۔ بلکہ بلوچ خواتین اور بچوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی پر پنجاب سمیت پورے پاکستان میں عوام اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی اس سچائی اور حقیقت کو ثابت کررہی ہے کہ پاکستان اور مقبوضہ بلوچستان دو الگ وجود (entities ) ہیں، جن کی تاریخ، تشخص، مفادات، ترجیحات و مقاصد اور بقاء کے تقاضے نہ صرف ایک دوسرے سے مختلف بلکہ باہم متصادم ہیں۔ پاکستان کی نوآبادیاتی تسلط سے بلوچستان کی آزادی ہی اس خونین تنازع کا منتقی، فطری، پائیدار اور قابل قبول حل ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوئی: فورسز کے گھروں پر چھاپے، ایکشخص جبری لاپتہ

منگل مارچ 25 , 2025
ڈیرہ بگٹی: گزشتہ رات سوئی کے گرانی محلے میں سی ٹی ڈی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر گھروں کی تلاشی لی۔ جبکہ اس دوران فورسز نے زامر ولد بچل بگٹی کو غیر قانونی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ