سرفراز بنگلزھی میرے بارے میں غلط بیانی کی بجائے ندامت سے خاموش رہتا تو بہتر تھا۔ عبدالنبی بنگلزھی

نظیموں کی رہنمائی میں جنگ آزادی جدید خطوط پر جاری ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنماء عبدالنبی بنگلزھی نے بلوچ نیشنلسٹ آرمی ( بی این اے ) کے منحرف کمانڈر سرفراز بنگلزھی کے گذشتہ دنوں پاکستانی صحافی کو دیئے گئے انٹریو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک سے منحرف ہونا شرمندگی کا باعث ہے ، ساتھیوں اور اپنے قریبی عزیزوں کی قربانیوں کے بعد اگر کوئی رہنماء بلوچ تحریک سے دستبردار ہو یا مایوس ہو تو تاریخ اسے اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھے گی۔ جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے ہی سرخرو ہوتے ہیں۔ اس راستے میں ان حالات میں کہ قربانیوں کا تسلسل جاری ہے ، بلوچ قوم اپنی غلامی سے آگاہ ہوچکی ہے ، جدوجہد کے لیے نئی نسل تیار ہے مایوسی کا اظہار کرنا یا دشمن کے آگے سرینڈر کرنا صرف ’ اس ایک کردار ‘ کی کمزوری ہوسکتی ہے ، تحریک کی نہیں۔

انھوں نے کہا تحریک آزادی میں مشکلات، بھوک پیاس ، بیماری ناداری یہ معمول ہیں جب بھی کوئی اس راستے کا انتخاب کرتا ہے وہ اپنے تمام خواہشات کی نفی کرتے ہوئے سخت سے سخت حالات کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتا ہے۔ اس کے بعد اگر وہ مال و دولت وعیش و عشرت کی توقع رکھے تو یقینا اس کی انقلابی تربیت اور کمٹمنٹ میں خامی ہوگی۔میں قومی آزادی کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار دیھ رہا ہوں۔ تنظیموں کی رہنمائی میں جنگ آزادی جدید خطوط پر جاری ہے۔سرفراز میرے بارے میں غلط بیانی کی بجائے ہتھیار ڈالنے کے بعد ندامت محسوس کرکے خاموش رہتا تو بہتر تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

خاران میں تحصیل روڈ پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بدھ جنوری 24 , 2024
خاران بم حملے کی ذمہداری قبول کرلی گئی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ