پاکستان نسل کشی و جبری گمشدگی سے بلوچ تحریک آزادی کو نہیں روک سکتی۔ اختر ندیم بلوچ

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی تیمور کی قریب ایک ملین آبادی کی 2 لاکھ افراد قتل اور جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا لیکن قوم صفحہ ہستی سے نہیں مٹ سکی اور اس نے اپنی آزادی حاصل کرلی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسی دہشتگرد ریاست اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنی طاقت اور زورآزمائی کے ساتھ بلوچ قوم کی نسل کشی و جبری گمشدگی سے تحریک آزادی کو روک سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے بوٹ پالشے کرائے کے قتل بلوچ قوم کو نہیں روک سکتی ۔

اختر ندیم نے کہا کہ بلوچ قوم پر ڈھائے جانے والے ظلم و بر بریت پر نام نہاد انسانی حقوق ادارے اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی خاموشی تاریخ کے پنوں میں صاف عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بلوچ مائیں بہنیں اپنے کمسن پیاروں پر تشدد اور ان کی شہادت کو کھبی نہیں بھول سکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم نے بھی رول گیم چینج کردیا ہے ۔پاکستانی ریاست بلوچ کی کھاری ضرب کو نہ بھولے ،خون کا بدلہ بلوچ قوم کی میراث ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نصیر آباد میں سرکاری کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

ہفتہ مارچ 22 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے نوتال کے قریب پاکستانی سرکاری کمپنی پر حملہ کر کے تمام سازو سامان کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود کام کرنے والے مزوروں کو انسانیت کے ناطے متنبہ کر کے چوڑ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ