شال میں ریاستی بربریت کا مظاہرہ، بلوچوں کی مزاحمت نے قابض کو حواس باختہ کردیا ہے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں، جعلی فوجی کاروائیوں میں لاپتہ بلوچ فرزندوں کے قتل، اور ان بلوچ شہداء کی لاشوں کو شناختی عمل سے گذارے بغیر رات کی تاریکی میں دفنانے جیسے ریاستی جرائم کے خلاف بلوچوں کے پُر امن احتجاج پر جس طرح آج شال میں ریاست کے وحشی فورسز نے فائرنگ اور تشدد کرکے تین معصوم بلوچوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرکے کوئٹہ کو خون میں نہلایاہے اس سے ریاست کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتا ہے۔

رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بلوچ عوام کی دلیرانہ مزاحمت اور آزادی کیلئے بلوچ قوم کے عزمِ مصمم نے قابض ریاست کو حواس باختہ کردیا ہے۔ قابض حواس باختہ ریاست بلوچ قوم کی آواز کو دبانے کیلئے مزید تشدد اور فسطائیت پر اترا ہے۔ ریاست بلوچوں کی لاشیں گرا کر انھیں خاموش کرانے کی احمقانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے یہ فسطائی پالیسی اور ریاستی دہشتگردی یقیناً قابض ریاست کی تباہی اور شکست پر منتج ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مچھ میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، منگچر میں ضیاء لانگو کے نجی محافظ کو حراست میں لیکر اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل اے

ہفتہ مارچ 22 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مچھ میں فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ حملے کا نشانہ مقامی لیویز فورس […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ