بلوچ آزادی پسند بزرگ بلوچ رہنما عالم پرکانی انتقال کر گئے

بلوچ آزادی پسند رہنما انتقال کرگئے

شال نواب خیربخش مری مرحوم کے قریبی ساتھی، شہید گوریلا کمانڈر استاد محمد اعظم عرف حمل پرکانی کے بھائی سرخیل رہنما جیل کی سلاخیں کاٹنے والے بلوچ آزادی پسند بلوچ رہنما استاد عالم پرکانی اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ آپ کا شمار نواب خیربخش مری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے وہ نواب مری اور مری قبائل کے ساتھ کئی سال جلاوطنی میں گزار دیے ، واپسی کے بعد وہ کئی بار گرفتار ہوئے اس کے علاوہ وہ پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2000 کی دہائی میں بلوچ آزادی پسند رہنما عندالنبی بنگلزئی سمیت جبری لاپتہ ہوگئے ، تاہم بعد ازاں منظر عام پر لائے گئے ۔ مگر جھوٹے مقدمات میں کافی عرصے بند رہے اور کیس کا سامنے کرنے کے بعد ہی بری ہوگئے ، ریاستی ٹاچر کے باعث انتہائی کمزور ہوچکے تھے لیکن وہ آخری دم تک اپنے موقف آزاد بلوچستان اور بابا مری کے نظریات پر ڈٹے رہے ۔ استاد عالم پرکانی کی تدفین آج شام نیوکاہان شہدائے قبرستان میں کی جائے گی ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

آواران: اسنائیپر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

بدھ جنوری 24 , 2024
آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ منگل کی شام چھ بجے کنیرہ پیراندر آواران میں بی ایل ایف کے سرمچار اسنائیپر شوٹرز نے پہلے اسنائیپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو بھاری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ