شال: پورے بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

‏بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی ریاست کے سیکورٹی اداروں کی فائرنگ سے تین مظاہرین شہید جبکہ 7 زخمی ہیں۔ لاشوں کو منیر احمد روڈ لے کر آۓ ہیں اور لاشوں کے ساتھ دھرنا دیا جارہا ہے۔ اس بربریت کے خلاف پورے بلوچستان کے عوام سڑکوں پر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے بی وائی سی کے پُرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کے لیے کوئٹہ میں مظاہرین پر بلا تفریق فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

بی وائی سی نے کہا کہ اس دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، خواتین اور بچوں پر لاٹھی چارج، شدید شیلنگ اور مسلسل مواصلاتی بلیک آؤٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا، سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران مزید مظاہرین کو گرفتار کرنے کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو منیر احمد روڈ لے کر آۓ ہیں اور لاشوں کے ساتھ دھرنا دیا جارہا ہے۔ ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ منیر احمد روڈ پہنچ جاہیں۔ ہم پورے بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاران: پولیس اہلکار کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

جمعہ مارچ 21 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج 21 مارچ کی صبح 12 بجے کے قریب خاران شہر کے ہندو محلّہ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو اسلحے سمیت حراست میں لے کر ان سے سرکاری […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ