
خاران کے ہندو محلہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے ان سے سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حملے میں کسی پولیس اہلکار کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
دوسری جانب، بولان کے علاقے مچھ میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسی طرح، مستونگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا، جبکہ حملہ آور سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
یاد ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں ایسی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔