
ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کی گاڑی کو تمپ کے علاقے نظر آباد میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی میں سوار فوجی اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حملے کے بعد ہیلی کاپٹروں کو بھی گشت کرتے اور جائے وقوعہ کے جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔