خاران اور دشت میں حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 13 مارچ 2025 کے دوپہر 1:30 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خاران شہر میں گواش روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب فورسز کا ایک آفیسر چوکی کے دورے پر موجود تھا۔ حملے کے بعد حواس باختہ فورسز نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔ تاہم شہری گوریلا جنگ میں ماہر سرمچار شہر کے حساس مقامات پر دشمن کو حملے میں نشانہ بنانے کے بعد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں، 12 مارچ 2025 کی رات بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت میں ہوچات کے مقام پر نصب جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے زونگ ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کرکے نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض فورسز کے مکمل انخلا تک ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

طالبان حکومت نے جعفر ایکسپریس حملے کو افغانستان سے جوڑنے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کر دیا

جمعرات مارچ 13 , 2025
افغان طالبان حکومت نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کو افغانستان سے جوڑنے کے پاکستانی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی سلامتی اور اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سوشل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ