بلیدہ میں قابض دشمن فوج کے 7 اہلکاروں کو ہلاک اور وڈھ میں پولیس چوکی پر قبضہ کرکے سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا – بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 11 مارچ کی صبح 7 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ، میناز میں قابض پاکستانی فورس فرنٹیئر کور کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے قافلے کے پچھلے گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا جس میں 7 اہلکار سوار تھے اور دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تمام سات اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے اپنے ہلاک شدہ اہلکاروں کی لاشوں کو لے کر فوراً اپنے کیمپ کی طرف روانہ ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں 10 مارچ کی رات گیارہ بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے وڈھ میں کلی صالح محمد میں واقع پولیس چوکی کا محاصرہ کیا اور وہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے ان کا سرکاری اسلحہ ضبط کرکے بلوچ ہونے کے ناطے انہیں باعزت رہا کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں کثرت سے لیویز اور پولیس تھانے  قائم کرنے اور وہاں اسلحہ ذخیرہ کرنے کا مقصد ان جنگی حالات میں انھیں قابض پاکستانی فوج کا سہارا بنا کر سرمچاروں کے خلاف استعمال کرنا ہے۔ قابض ریاست ملازمت کا جھانسہ دے کر بلوچوں کو ہی بلوچ سرمچاروں کے مدمقابل کھڑا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم ایک بار پھر بذریعہ میڈیا بلوچستان بھر میں لیویز اور پولیس تھانوں میں موجود بلوچ اہلکاروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کی طرف سے محاصرہ کے دوران مزاحمت کرنے سے گریز کریں اسی میں ان کی اور بلوچ قوم کی بھلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فوج اور نیم فوجی اداروں سمیت استحصالی پروجیکٹس پر بھرپور حملے جاری رکھے گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قابض فوج پسپا، 30 سے زائد اہلکار ہلاک، قیدیوں کے تبادلے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت – بی ایل اے

منگل مارچ 11 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے منظم عسکری حکمتِ عملی اور جارحانہ پیشقدمی کے ذریعے قابض پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی کمک کو آٹھ گھنٹوں کے مقابلے کے بعد پسپائی پر مجبور کر دیا۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ