خضدار: وڈھ پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، اسلحہ ضبط

خضدار کے علاقے وڈھ میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح افراد نے آج رات 11:00 بجے وڈھ میں کلی صالح محمد روڈ پر واقع پولیس تھانے پر حملہ کیا اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں نے خضدار کے علاقے اورناچ میں کئی گھنٹوں تک کنٹرول سنبھالنے کے بعد پولیس اور لیویز کے تھانوں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا تھا۔

تاہم وڈھ پولیس تھانے پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ