بولان: آپریشن کے دوران قابض پاکستانی فورسز پر حملے میں نائب صوبیدار سمیت 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ مارچ کی صبح بولان کے علاقے بارڈی میں آپریشن کے مقصد سے پہاڑی سلسلے میں داخل ہونے والی پاکستانی فورسز پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں پیراملیٹری فورس ایف سی کے نائب صوبیدار فلک ناز سمیت چار اہلکار ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ مزاحمتی تاریخ میں درہ بولان کی ایک مرکزی حیثیت رہی ہے اور آج بھی بولان بلوچ مزاحمت کا ایک کلیدی مرکز ہے وہاں مزاحمتی عمل سے پھوٹنے والی شعور کی روشنی بلوچستان کے کونے کونے منور کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دشمن کے خلاف اس حملے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں کو آزادی پسند تنظیم یونائٹیڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے سرمچاروں کی بھرپور حمایت حاصل رہی۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف سمجھتی ہے کہ قومی آزادی کی جنگ بلوچ عوام اور آزادی کیلئے برسرپیکار تنظیموں کے مابین باہمی اتحاد اور تعاون سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف بولان میں دشمن فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست پر حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی این پی: سیاست یا سائیکو پولیٹکس؟

پیر مارچ 10 , 2025
تحریر:رامین بلوچزرمبش اردو بی این پی کی حالیہ خودساختہ گرفتاریاں محض ایک روایتی تماشے کا حصہ معلوم ہوتی ہیں —ایسا سلسلہ جو شاید کچھ لوگوں کے لیے سیاست کا ایک مانوس انداز ہو، مگر میرے نزدیک یہ کسی سنجیدہ سیاسی مزاحمت کی علامت نہیں۔ میں بی این پی کے حوالے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ