
بولان میں مسلح افراد نے فوجی آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح پاکستانی فورسز نے بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کا آغاز کیا، دوران فوجی آپریشن مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا۔
پاکستانی فورسز کو بولان کے علاقے بارڑی میں حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کافی شدید تھا جس کے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔