
خضدار میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے قبضہ میں لیا وہاں موجود تمام اسلحے ساتھ لے گئے جبکہ تھانے اور پولیس گاڑیوں کو نزر آتش کردیا۔
اطلاعات کے مطابق آج شام خضدار کے علاقے اورناچ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کو علاقے میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا، اور بعد میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کرکے قبضہ کر لیا، وہاں موجود تمام اسلحہ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے اور تھانے سمیت پولیس کی دو گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران 13 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا، تاہم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا۔
حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول مہیں کی ہے۔