
ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فورسز کی فوجی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جہاں مختلف پہاڑی اور ندی کے مقامات پر فورسز ناکے لگا کر فوجی جارحیت کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کئی دنوں سے جکینی، بردست تلار، دورک شور، بانپیر، کلبر اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن میں مصروف ہیں، جس میں فورسز کے پیدل دستے اور کئی گاڑیاں شامل ہیں۔
تاحال کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔