ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس تھانے پر دستی بم حملے اور مند میں جاسوس ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مارچ کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں پولیس تھانہ اور ایک جاسوس موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے مغرب کے وقت ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے پر دستی بم حملہ کیا۔ مذکورہ علاقے میں پولیس شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری کررہی ہے، لوکل پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ فوجی منشاء پر قومی تحریک کے خلاف کام کرنے سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا کہ اسی روز مغرب کے بعد بی ایل اے نے مند میں ایک جاسوس موبائل ٹاور پر حملہ کرکے مشینری کو نظر آتش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ کے قریب پہاڑوں میں بلوچ سرمچاروں کی موجودگی، سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات

جمعرات مارچ 6 , 2025
کوئٹہ کے نواحی پہاڑوں میں حالات کشیدہ ہیں، جہاں اطلاعات کے مطابق براس کے سرمچاروں کی ممکنہ سرگرمیوں کے پیشِ نظر سیکیورٹی فورسز نے اپنی نقل و حرکت تیز کر دی ہے۔ گزشتہ رات سے ہیلی کاپٹر مسلسل گشت کر رہے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ