
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ مارچ کو رات 8 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے مادگ کلات میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر دو اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں تعمیراتی کمپنی کے دو گاڑیوں، جن میں ایک بلڈوزر اور ایک بورنگ گاڑی شامل تھی، پر حملہ کرکے انہیں ناکارہ کردیا۔
بیاں میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دنوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ نوجوانوں کو متوجہ کرتی ہے کہ دشمن قوتوں کی بلوچ دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہوکر بلوچ تحریک آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔