
اطلاعات کے مطابق آج مغرب کے وقت تربت شہر میں لا کالج سے پاکستانی فورسز نے ایک سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سعید بلوچ ولد نیک بخت کے نام سے ہوئی ہے، جو کیچ کے علاقے سنگ آباد کے رہائشی ہیں اور طویل عرصے سے تربت لا کالج میں بطور سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی سر انجام دے رہے۔