
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ 28 فروری کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے کھڈِ ہوٹل میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا جس میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں سرمچاروں نے فوجی کیمپ پر ایک درجن سے زاہد آر بی جی کے گولے داغے اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ حواس باختہ دشمن فوج نے جواب میں متعدد مارٹر گولے شہری آبادی اور میدانی علاقوں پر فائر کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان تک پاکستانی افواج کے خلاف مہلک حملوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔