
کوئٹہ: بہادر علی، علی رضا اور بشیر احمد کیازئی کے لواحقین کی جانب سے گولیمار چوک، کسٹم سریاب اور بروری بائی پاس پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک جبری گمشدہ افراد کو بازیاب نہیں کیا جاتا، احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی اور کوئٹہ کی مرکزی شاہراہیں بھی بند کی جائیں گی۔
انہوں نے بلوچ عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔
لواحقین کا کہنا تھا کہ انہیں ریاستی اداروں پر کوئی بھروسہ نہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے پیاروں کو ماورائے عدالت قتل یا فیک انکاؤنٹرز کا نشانہ بنایا جائے۔