ہم اپنی قوم کے تعاون سے اپنی آزادی واپس حاصل کریں گے۔ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ

بی ایل ایف رہنما کا بیان

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہماری آزادی کی جنگ ایک طویل جنگ ہے۔ دشمن کو ہمارا واضح پیغام ہے کہ ہم بے گناہوں کے خون کا بدلہ لیں گے لیکن ہماری آزادی کا بدلہ ہماری آزادی ہے۔ ہم بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ انسانی حقوق کے نام پر ان کا دوغلا کرداربین الاقوامی اداروں کی سالمیت پر بدنما داغ ہے۔ پاکستان نے جس قسم کے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اسے عالمی طاقتوں کو تسلیم کرنا چاہیے اور ان کی مذمت کرنی چاہیے جب کہ ان کے پاس اجتماعی قبروں، قتل و غارت گری کی پالیسی، سیاسی دباو کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

انھوں نے کہاہے کہ منظم طریقے سے استعماری فوج اپنے اعصاب کھو چکی ہے۔ تاریخ ہمیں طویل جنگوں کے بارے میں بتاتی ہے جو ہمیشہ فتح کا باعث بنتی ہیں۔ ریاستی حمایت یافتہ جوابی انقلابی فورسز کے حوصلے باقی نہیں ہیں۔ ہم اپنی قوم کے تعاون سے اپنی آزادی واپس حاصل کریں گے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

بلوچ خواتین کے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ پھینکنا باعث تشویش ہے، ایچ آر سی پی

منگل جنوری 23 , 2024
بلوچ خواتین کے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ نا قابل مذمت ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ