
کراچی میں پریڈی تھانے کی پارکنگ میں ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعدپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔