
کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج کے سامنے بی بی زیارت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔