
کوہلو کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی زمینی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق، پاکستانی پیرا ملٹری فورسز (ایف سی) کی بڑی تعداد بلوچستان کے ضلع کوہلو میں واقع بالا ڈھاکہ پہنچ چکی ہے، جہاں نو شام اور لونڈ کے علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی کارروائیاں کر رہی ہیں، جن کے دوران مقامی آبادی کی املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔