تربت: معروف گلوکار استاد عارف بلوچ کی رہائشگاہ پر فائرنگ

تربت کے علاقے کوشقلات میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار، استاد عارف بلوچ کی رہائشگاہ پر نامعلوم گاڑی سواروں نے فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

استاد عارف بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کے مطابق حملہ آوروں نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ گالم گلوچ بھی کی۔ گلوکار نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مقامی افراد نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں اور ادیبوں کو اس طرح ہراساں کرنا آزادیِ اظہار پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: بلوچ طالبعلم یاسر بلوچ لاپتہ، لواحقین کی بازیابی کی اپیل

بدھ فروری 26 , 2025
کراچی ملیر کے رہائشی طالبعلم یاسر بلوچ  24 اور 25 فروری 2025 کی رات کو گلشن اقبال میں اپنے دوستوں سے ملنے کے بعد رات کو ساڑھے دس بجے کے قریب واپس اپنے گھر جاتے ہوئے راستے سے لاپتہ ہو گئے ہیں – ذرائع کے مطابق یاسر علی ولد سبزل […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ