کراچی: لیاری سے خضدار کے نوجوان جبری لاپتہ

کراچی کے علاقے لیاری میں آج صبح پاکستانی فورسز نے خضدار کے علاقے گریشک سے تعلق رکھنے والے نوجوان صابر ولد علی دوست کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، فورسز نے انہیں بلاجواز حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت اور موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

صابر کے لواحقین نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں قانونی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زہری: جبری لاپتہ 8 افراد کے لواحقین کا جمعہ کو مختلف مقامات پر شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان

بدھ فروری 26 , 2025
زہری (مانیٹرنگ ڈیسک) – بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری سے مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے 8 افراد کے لواحقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ 28 فروری کو شال تا کراچی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ