پاکستان فوج کا مبینہ آپریشن، 7 افراد کو مارنے کا دعویٰ

پاکستان فوج کا مبینہ آپریشن، 7 افراد کو مارنے کا دعویٰ


پاکستان فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو مار دیا گیا ہے، جن کے قبضے سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آپ جانتے ہیں ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے مقابلوں میں متعدد افراد کو قتل کیا ہے جہاں بعد میں ان افراد کی شناخت پہلے سے زیر حراست یا لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے۔

گذشتہ سال نومبر میں ہی مذکورہ علاقے میں فورسز نے آپریشن کے دؤران چھ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا- تاہم آج ژوب میں مبینہ مقابلے میں مارے گئے افراد کی شناخت تاحال حکام نے ظاہر نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

سبی میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر جی

پیر جنوری 22 , 2024
بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ بی آر جی

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ