بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری  دھرنا کیمپ  کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے  ۔ اسلام آباد پریس کلب

دھرنا کیمپ کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائےپریس کلب

اسلام آباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے جانب سے جاری کردہ پریس رلیز میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں چار ہزار سے زائد ممبران اور جڑواں شہروں کے صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، نیشنل پریس کلب کا واحد ذریعہ آمدن یہاں پر ہونے والے پریس کانفرنسز اور سیمینارز پر منحصر  ہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ  گزشتہ دو ماہ سے بلوچ افراد کے احتجاجی دھرنے اور آئے روز سڑکیں اور راستے بند ہونے کے باعث نہ صرف ہمارے ممبران کو پریس کلب میں آمدرفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ سیکیورٹی ایشوز کی بنا پر یہاں پر پریس کانفرنس اور دیگر پروگراموں کا انعقاد بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

ا س کے علاوہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے منیجر کامران شاہد نے تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ جبری لاپتہ افراد کے احتجاج کے باعث پریس کلب کی سرگرمیاں معطل اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ مظاہرین کو یہاں سے دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے۔

اس کے ردعمل میں بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی یونینوں، صحافیوں اور میڈیا اداروں کا ہر جگہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا فرض ہے جن کی آواز کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ اس وقت بھی اسلام آباد پریس کلب جبری گمشدگیوں کے خلاف پریس کلب کے باہر دھرنا دینے سے بے چین ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ ہم پر بھی دباؤ ہے، اور مختلف ذرائع سے ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پولیس غلط معلومات پھیلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ہمارے پاس آنے سے روکا جا رہا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ پریس کلب کے ارد گرد ممکنہ خطرہ ہے۔ اسلام آباد کا یہ ردعمل انتہائی مایوس کن ہے۔ ہم کل دوپہر 2 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اور آپ کو ہمارے اگلے پلان سے آگاہ کریں گے ۔ براہ کرم اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستان فوج کا مبینہ آپریشن، 7 افراد کو مارنے کا دعویٰ

پیر جنوری 22 , 2024
پاکستان فوج کا مبینہ آپریشن، 7 افراد کو مارنے کا دعویٰ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ